• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک یونیورسٹی میں طلبا گروپوں میں جھگڑا ، 1 طالب علم جاں بحق


اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں جھگڑا ہوا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ہیں ۔

یونیورسٹی میں ایک طلبہ تنظم کی طرف سے کتب میلے کا انتظام کیا گیا تھا ، دوسرے گروپ سے تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا ۔

پولیس کی بھاری نفری اسلامک یونیورسٹی پہنچ گئی  اور پولیس نے سر چ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ یونیورسٹی کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد یونیورسٹی میں پولیس نے سیکیورٹی سنبھال لی ہے جبکہ پولیس کے ساتھ مجسٹریٹس بھی تعینات کردیئے گئے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے اور یونیورسٹی کے کمپائونڈ میں تلاشی مکمل کرلی گئی ہے ۔

تازہ ترین