• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپکا پاڈوکون کی فلم ’چھپاک‘ کا ٹریلر ریلیز


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اسٹار دیپکا پاڈوکون کی سب سے انتظارکی جانے والی فلم چھپاک کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے، چھپاک کو میگھنا گلزار نے ڈائریکٹ کیا ہے، حقیقی واقعہ پر مبنی فلم چھپاک میں دپیکا پاڈوکون ایسڈ اٹیک سے متاثرہ لڑکی کا کردار نبھا رہی ہے، اس فلم کی سماج میں خواتین کے لیے بڑھتے جرائم کو دیکھایا گیا ہے، دپیکا کے ساتھ فلم میں وکرانت مسی بھی نظر آئیں گے- فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر سرپسندیدگی حاصل کرنا شروع کردی ہے- چھپاک کے ٹریلر میں دیپکا پاڈوکون کی بہترین اداکاری نظر آرہی ہے- دپیکا اس فلم میں کافی زبردست کردار نبھا رہی ہے، ٹریلر میں اداکارہ کا لک رونگٹے کھڑے کرنے والا ہے- فلم کے ٹریلر کی شروعات ہی عوام کے مخالف مظاہرے سے ہوتی ہے- دپیکا کی فلم چھپاک کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب پر چھا گیا ہے-بتادیں کہ دپیکا کی یہ فلم 10 جنوری 2020کو ریلیز ہوگی- یہ فلم ایسٹ اٹیک متاثرہ لکشمی اگروال کی کہانی پر مبنی ہے- اس فلم کو لینا یادو نے پروڈیوس کیا ہے اور میگھنا گلزار اسکی ہدایتکاری کررہی ہیں-

تازہ ترین