• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس بدھ کو ہونے کے باعث ٹریفک بہاؤ میں آسانی کی توقع

لندن (پی اے) کرسمس کا دن بدھ کو پڑنے کے باعث توقع ہے کہ سالانہ جشن کے دوران بعض سڑکوں پر ٹریفک کے بہائو میں آسانی ہوگی۔ اے اے نے پیش گوئی کی ہے کہ دوستوں اور فیملی سے ملاقات کیلئے جانے والوں کی تعداد معمول سے کچھ زیادہ ہوگی۔ اس کی جانب سے 18000 موٹرسٹس سے کئے جانے والے ایک سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرسمس سے قبل 19 اور 20 دسمبر جمعرات اور جمعہ کو بدترین ٹریفک جام ہوگا، کیونکہ بالترتیب 53 فیصد اور 52 فیصد افراد نے مرکزی شاہراہوں اور موٹر ویز سے گزرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دونوں دنوں میں تقریباً 17 ملین افراد سڑکوں پر ہوں گے۔ توقع ہے کہ 20 دسمبر کو شام 4 بجے کے بعد سڑکوں پر ٹریفک عروج پر ہوگا۔ ایم 5 پر برسٹل اور ویسٹن، سپر، میر کے درمیان اور برمنگھم کے اطراف ایم 6 پر ٹریفک کا شدید دبائو ہوگا۔ لوٹن سے شمال کی جانب ایم 1 اور شمال مغرب میں ایم 62 اور ایم 60 بھی مختلف واقعات اور بریک ڈائونز کے باعث ٹریفک کے دبائو کا شکار رہیں گی۔ اے اے سروے کے مطابق 23 دسمبر کرسمس سے قبل تیسرا مصروف ترین دن ہوگا جب 48 فیصد ڈرائیوروں نے اپنی کاریں استعمال کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔
تازہ ترین