• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایف آئی اے نے بی آر ٹی پشاور کی تحقیقات شروع کردی

ایف آئی اے نے بی آر ٹی پشاور کی تحقیقات شروع کردی


پشاور (صباح نیوز، آئی این پی، آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بی آرٹی پشاور منصوبہ کی تحقیقات کے لئے این ایچ اے اور پیپرا ماہرین کی خدمات طلب کر لی ہیں۔ 

ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبر پختونخوا ڈاکٹر میاں سعید کررہے ہیں۔ 

ایف آئی اے کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر یہ تحقیقات شروع کی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ تحقیقات کی جائیں گی کہ کیا منصوبے میں معیاری تعمیراتی میٹریل استعمال کیا گیا ؟ تحقیقات کی جائینگی آیا ٹھیکہ رولز کے مطابق دیا گیا ؟ 

بسیں کب منگوائی گئیں؟ منصوبہ پی ڈی اے کو کیوں دیا گیا ؟ جو معیار اور رولز طے کئے گئے تھے کیا ان کے مطابق تعمیراتی کام ہوا؟بسیں کب منگوائی گئیں؟ کیا پارک کرنے کے لئے صحیح انتظامات ہیں؟ بی آر ٹی منصوبہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی بجائے پی ڈی اے کو کیوں دیا گیا ہے؟ 

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے 14نومبر کو ایف آئی اے کو 45 روز میں بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور منصوبہ کے حوالہ سے 35سوالات اٹھائے تھے۔

تازہ ترین