راولپنڈی(خصوصی نمائندہ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن(وائی ڈی اے )راولپنڈی نے پی آئی سی میں ہونے والی وکلاء کی دہشت گردی، انسانیت کے قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر بے نظیر بھٹو ہسپتال میں پر امن مظاہرہ کیا۔وائی ڈی اے کی قیادت بشمول چیئرمین وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب تارڑ، سابقہ چیئرمین وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر حیدر اختر، وائس چانسلر آر ایم یوو پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، ایم ایس بی بی ایچ راولپنڈی ڈاکٹر رفیق، ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر اختر اوردیگر نے شرکت کی۔ ینگ ڈاکٹرز نے واضح پیغام دیا کہ وکلا کو کوئی ریلیف دیا گیا یا اگلے 48 گھنٹے میں ہسپتالوں کی سیکیورٹی کا بل نہ پاس کیا گیا تو ڈاکٹرز اورہسپتال کا دیگر عملہ تمام تر آپشنز استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔