راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود نے کہا ہے کہ رنگ روڈ پراجیکٹ کیلئے وفاقی و صوبائی محکموں پر مشتمل کوارڈنیشن کمیٹی بنائی جا رہی ہے جبکہ پراجیکٹ ٹیم کیلئے ایک دو دن میں اشتہار دیدیا جائیگا۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ رنگ روڈ کیلئے رقم کا انتظام ہو چکا‘ وسائل موجود ہیں اب مینجمنٹ کا ایشو ہے۔ منصوبہ کو فاسٹ ٹریک پر ڈال دیا ہے‘ فل ٹائم ٹیم کی تعیناتی کے ساتھ ہی گرائونڈ پر کام نظر آنا شروع ہو جائیگا۔ نالہ لئی پراجیکٹ کی فزبیلٹی پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کی بنیاد پر تیار کی جا رہی ہے تاہم دوسرے آپشن کے طور پر چائنیز کمپنی سے ایم او یو پر رضامندی ہو گئی ہے جس میں آر ڈی اے اور سی ڈی اے بھی شامل ہونگے۔