• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاوموس فیسٹیول،کیلاش میں لائٹس لگا نے کا کام شروع

پشاور( وقائع نگار) سینئر صوبائی وزیر سیاحت،ثقافت ،کھیل، آثارقدیمہ،میوزیم وامور نوجوانان عاطف خان کی ہدایت پر کیلاش میں شروع ہونے والے چاوموس فیسٹیول کیلئے شہر کو چراغاں کرنے ،مختلف مقامات ، گلیوں ، چوراہوں، کمیونٹی سنٹر اور دیگر مقامات پر لائٹس لگانے کا عمل شروع کردیا گیا، کیلاش کی تینوں وادیوں بمبوریت ، رمبور اور بریر میں لائٹس لگائی جا ئینگی ، تاہم پہلے مرحلے میں وادی رمبور میں سیور لائٹس لگائی جا رہی ہیں تاکہ کیلاش میں جاری چاوموس تہوار میںکیلاشی قبیلے کی عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،منیجنگ ڈائریکٹرٹورازم کارپویشن خیبرپختونخوا جنید خان نے کہا کہ کیلاش میں منعقد ہونے والا چاوموس فیسٹیول کیلئے غیر ملکی سیاحوں نے بھی کیلاش وادی کا رخ کرنا شروع کردیا ہے ، ان سیاحوں کو چترال میں موجود ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر سے کیلاش قبیلے کے تہوار، چترال میں موجود دیگر سیاحتی مقامات اور تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ ، ہماری کوشش ہے کہ کیلاش اور چترال آنے والے سیاحوں کو بہترین سے بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں،انہوں نے مزید کہاکہ چاوموس فیسٹیول کے اختتام پریہ لائٹس مقامی آباد کے سپرد کر دی جائینگی تاکہ آئندہ بھی ان کے منعقد ہونے والے تہوار میں یہ استعمال کی جاسکیں،ٹورسٹ انفارمیشن آفیسر زرین خان چترال ٹی آئی سی میں سیاحوں کو کیلاش وادی اور چترال کے بارے میں آگاہی فراہم کررہے ہیں ، فرانس سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سیاحوں نے بھی ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر چترال کا دورہ کیا جہاں پر ٹورسٹ انفارمیشن آفیسر زرین خان نے سیاحوں کو کیلاش اور چترال بارے معلومات فراہم کیں اور ساتھ ہی چترال کی تاریخ اور سیاحتی مقامات پر بنائے گئے برائوشرز بھی فراہم کئے جس میں سفری معلومات ہونے کیساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کی تفصیلات بھی موجود ہیں، 7سے 22 دسمبر تک ہونے والے چاوموس فیسٹیول میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی سیاح کیلاش اور چترال کا رخ کرتے ہیں، اس فیسٹیول کے دوران کیلاش کی تین وادیوں میں مختلف تہوار منائے جاتے ہیں
تازہ ترین