• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں آسامائی گیٹ واپڈا شکایت دفتر خالی نہ کرنیکا مطالبہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) فرنٹیر پرنٹنگ پریس ایسو سی ایشن نے قصہ خوانی آسامائی گیٹ میں واقعہ واپڈا شکایت دفتر کو انتظامیہ کی جانب سے خالی کرنے کے نوٹس پر رد عمل ظاہر کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے پہلے مذکورہ دفتر شکایت کو متبادل جگہ فراہم کی جائے پھر اس کو مسمار کیا جائے۔ فرنٹیئر پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر محمد سیعد اور ویلفیئر سیکرٹری مراد حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ دفتر شکایات سے قصہ خوانی،قابلی بازار، محلہ جنگی، خیبر بازار، موری محلہ کباڑی بازار سمیت متعد د علاقے منسلک ہیں اگر واپڈا کے دفتر شکایت کو یہاں سے منتقل کیا گیا تو ان علاقوں کے دکانداروں و رہائشیوں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑے گا۔
تازہ ترین