آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ26؍ جمادی الاوّل 1441ھ 22؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے مزید29 وکلاء گرفتار

اسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے مزید29 وکلاء گرفتار


پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں مزید 29 وکلاء کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار وکلاء کی تعداد 80 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق پی آئی سی پر حملہ کرنے والے وکلاء کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار وکیلوں میں سے 8 کو تھانہ مزنگ پولیس نے گرفتار کیا۔

تھانہ نواں کوٹ نے تین، تھانہ شالیمار نے ایک وکیل کو گرفتار کیا، تھانہ مانگا منڈی کی حدود سے9، تھانہ ہڈیارہ کی حدود سے30 وکلاء کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہنگامہ آرائی کے الزام میں تھانہ جنوبی چھاؤنی اور شمال چھاؤنی نے بھی پانچ، پانچ وکلاء کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 8 وکلاء کو تھانہ کاہنہ، چار کو تھانہ گلبرگ، ایک کو تھانہ ماڈل ٹاؤن، پانچ کو تھانہ فیصل ٹاؤن اور تھانہ نصیرآباد کی حدود سے ایک وکیل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید