• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری


امریکی جریدے فوربز میگزین نے دنیا کی 100 طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے اور جرمن چانسلر انجیلا مارکل گزشتہ نو برسوں کی طرح اس سال بھی سر فہرست قرار پائی ہیں۔

امریکی جریدے ’فوربز‘ کی اس تازہ ترین فہرست میں دنیا کی طاقتور ترین خواتین کا تعین دولت، میڈیا اور اثر و رسوخ کی بنیاد پر کیا گیا۔

بین الااقوامی جریدے کے مطابق یہ خواتین اپنی زبردست ذہنی صلاحیتوں، بہادرانہ، بہترین اور درست فیصلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا مقام رکھتی ہیں۔

انجیلا مارکل

فوربز کی جانب سے دنیا کی 100 با اثر ترین خواتین کی فہرست میں جرمن چانسلر انجیلا مارکل پہلا نمبر لینے میں کامیاب رہیں ۔

جرمن چانسلر انجیلا مارکل کئی سالوں سے طاقتور ترین خاتون کے طور پر سامنے آرہی ہے۔65سالہ جرمن چانسلراس فہرست میں مسلسل نویں بار پہلے نمبر پرآئی ہیں۔

انجیلا مارکل 2005 میں جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر کے طور پر منتخب ہوئی تھیں۔

فوربز میگزین نے جرمن چانسلرکو مختلف معاملات میں بہترین پالیسیاں اختیار کرنے پر اپنی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔

انہوں نے یورپ میں تارکین وطن مخالف جذبات کے خلاف جدوجہد کی ہے اور جرمنی کو مالی بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے جرمنی کو یورپ کی سب سے بڑی معیشت کی فہرست میں کھڑا کیا۔

کرسٹینا لیگارڈ

فوربز کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں صدر یورپین سینٹرل بنک کرسٹینا لیگارڈ کا نمبر دوسرا ہے۔

63 سالہ کرسٹینا کو پہلی فنانس منسٹر ہونے کا اعزاز 2007 میں حاصل ہوا جہاں 2011 تک انہوں نے بطور وزیر خزانہ فرائض انجام دیے 2011 میں وہ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر بن گئی۔انہوں نے اپنی تعلیم امریکہ اور فرانس میں حاصل کی

کرسٹین لیگارڈ نے رواں برس کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کا نمبر تیسرا ہے۔نینسی پلوسی ڈیموکریٹ پارٹی کی منجھی ہوئی سیاستدان ہیں۔

بطور اعلی ہاؤس ڈیموکریٹ ، پلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی تاریخ میں چوتھی مرتبہ کے مواخذے کی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

ارسولا وون ڈیر لیئین

جرمنی سے تعلق رکھنے والی ارسولا وون ڈیر لیئین  کو 2019 میں یورپی کمیشن کی پہلی خاتون صدر مقرر کیا گیا۔

یورپی کمیشن 700 ملین سے زائد یورپی باشندوں کے لیے قانون سازی کی نگرانی کرتا ہے۔

میری بارا

سال رواں کی طاقتور خاتون کی فہرست میں میری بارا کا نمبر پانچواں ہے جو جنرل موٹرز کی افسر اعلیٰ کے فرائض انجام دے رہی ہیں اور جنہوں نے کمپنی کو مالی مشکلات سے نکالنے میں مدد کی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا کی سو طاقتور خواتین میں کوئی بھی پاکستانی خاتون شامل نہیں ہیں۔

تازہ ترین