• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کی پاکستانی ٹیم سے متعلق خواہش کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ خواہش ہے پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ جیت لے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بے انتہا خوشی ہے، موقع ملا تو کراچی ٹیسٹ دیکھنے جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو لانے کے لیے اسکول کرکٹ بہت ضروری ہے، اسکول کرکٹ سے ٹیلنٹ ملتا ہے، بہت اچھی بات ہے کہ اب اسکولز میں گیمز کو پروموٹ کیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین