• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ ارکان کو کھلی کچہری لگانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام وزراء اور مشیروں کو 21 دسمبر کو صوبے کے مختلف اضلاع میں کھلی کچہری لگانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کے ذریعے حیسکو، سیپکو ، سوئی گیس اور نادرا کے نمائندوں کو بھی کھلی کچہریوں میں شریک ہونے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر انھوں نے وزرا کو جو شیڈول پروگرام جاری کیا اسکے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو میرپورخاص میں، سید ناصر حسین شاہ کو شہید بے نظیر آباد، مخدود محبوب کو ٹنڈو محمد خان میں، اسماعیل راہو لاڑکانہ ، میر شبیر بجارانی سجاول، سعید غنی حیدرآباد، سردار شادہ مٹیاری، شہلا رضا ٹھٹہ، مکیش چاولا کو جامشورو میں کھلی کچہری منعقد کرینگے۔

جبکہ امتیاز شیخ کو سکھر، فراز ڈیرو کو گھوٹکی، تیمور تالپور ٹنڈوالہیار ، اویس قادر شاہ شکارپور، مرتضیٰ بلوچ سانگھڑ ، باری پتافی قمبر شہدادکوٹ، اکرام دھاریجو کشمور ، سہیل سیال جیکب آباد، نثار کھڑو خیرپور، مرتضیٰ وہاب نوشہروفیروز، اعجاز جکھرانی تھرپارکر، اعجاز شاہ شیرازی عمرکوٹ اور قاسم نوید دادو میں کھلی کچہری منعقد کریں گے۔

تازہ ترین