• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے حسان نیازی کی گرفتاری پر پابندی نہیں لگائی، شاہ محمود

وزیر اعظم نے حسان نیازی کی گرفتاری پر پابندی نہیں لگائی، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے حسان نیازی کی گرفتاری پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیا حسان نیازی کی گرفتاری میں کسی نے رکاوٹ ڈالی؟

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، حسان نیازی کی گرفتاری پر عمران خان نے کوئی پابندی نہیں لگائی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حسان نیازی سے متعلق جو بھی انتظامیہ سمجھے فیصلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے بھانجے کی گرفتاری کیلئے چھاپے

واضح رہے کہ لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلاء کے حملے میں شامل وزیرِاعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پرچھاپہ مارا گیا ہے۔

ڈی آئی جی انو یسٹی گیشن لاہور کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کا حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پرچھاپہ مارا، جبکہ حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا بھی لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی سی میں وکلا کے حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ حسان خان نیازی بھی پی آئی سی کے باہر حملے میں ملوث تھے، پولیس کی جانب سے مشتعل وکلا پر درج کیے گئے مقدمات میں حسان خان نیازی کو نامزد نہیں کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مشتعل وکلاء کی جانب سے پی آئی سی پر حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جن میں دیکھا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی بھی مشتعل مظاہرے میں شریک تھے۔

تازہ ترین