• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پر تھ ٹیسٹ: آسٹریلوی بولرز نے کیویز کو مشکل میں ڈال دیا

پر تھ ٹیسٹ: آسٹریلوی بولرز نے کیویز کو مشکل میں ڈال دیا


پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلوی بولرز نے کیویز کو مشکل میں ڈال دیا، صرف 109 رنز پر نیوزی لینڈ کے 5 بیٹسمینوں کو پویلین پہنچا دیا، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 416 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پرتھ میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے پہلی اننگز 248 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔

لے بوشین 143 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ٹریوس ہیڈ56 ، ٹم پین 39 اور مچل اسٹارک 30 رنز بنا سکے۔ یوں آسٹریلیا کا اسکور 416 رنز رہا۔

پر تھ ٹیسٹ: آسٹریلوی بولرز نے کیویز کو مشکل میں ڈال دیا
کیوی کپتان کین ولیم سن آؤٹ ہوکر پویلین واپس جارہے ہیں۔

ٹم ساؤتھی اور ویگنر نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی دباؤ میں رہی، اوپنرز ایک رن پر چلتے بنے۔

ایسے میں کپتان ولیمسن اور راس ٹیلر نے ٹیم کا سنبھالا، ولیمسن کی وکٹ 77 رنز پر گری، جب اسکور 97 ہوا تو نکولز اور ویگنر بھی چلتے بنے، تاہم دوسرے اینڈ پر راس ٹیلر ڈٹے رہے، جو 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

دوسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ کا اسکور پانچ وکٹ پر 109 رنز ہو گیا تھا۔

تازہ ترین