• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے سی ای او، ہیڈ کوچ کا اکبر بگٹی اسٹیڈیم کا دورہ

لاہور قلندرز کے سی ای او، ہیڈ کوچ کا اکبر بگٹی اسٹیڈیم کا دورہ


لاہورقلندر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرعاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کوئٹہ کے اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ پی ایس ایل سے پہلے لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈیئِٹرز کے درمیان ایک پریکٹس میچ کوئٹہ میں کھیلا جائے، عاطف رانا نے اگلے سال کوئٹہ میں ملک کا دوسرا ہائی پرفارمنس سینٹر بنانے کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر جیونیوز سے گفتگو میں عاطف رانا نے تجویز دی کہ پی ایس ایل سے پہلے لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈیئِٹرز کے درمیان ایک پریکٹس میچ کوئٹہ میں کھیلا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: گورنر بلوچستان سے لاہور قلندرز کے سی ای او کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹر بنایا ہے، اگلے سال کوئٹہ میں ملک کا دوسرا ہائی پرفارمنس سینٹر بنائیں گے۔

عاطف رانا نے بتایا کہ ان کی گورنر بلوچستان سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اس موقع پرعاقب جاوید نے کہا کہ کوئٹہ کا کرکٹ اسٹیڈیم اچھا ہے، 20ہزار شائقین کی گنجائش ہے، اگلے سال پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں بھی ہونے چاہئیں، یہاں کے عوام پی ایس ایل کا مضبوط حصہ ہیں۔

تازہ ترین