• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے پرتیار

برن( جنگ نیوز) سوئس حکومت پاکستان سمیت 18ممالک کو بینک اکانٹس کی تفصیلات دینے پر تیار ہوگیا۔معلومات کی فراہمی کا آغاز 2021سے شروع ہوگا۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئس پارلیمنٹ نے مزید 18 ممالک کے ساتھ بینک ڈیٹا کے خودکار تبادلہ کی منظوری دیدی ہے جن میں البانیا ، آذربائیجان ، برونائی ، ڈومینیکا ، گھانا ، قازقستان ، لبنان ، مکاؤ ، مالدیپ ، نائیجیریا ، نیوئی ، اومان ، پاکستان ، پیرو ، ساموا ،سینٹ مارٹن ، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو اور وینوا تو شامل ہیں ۔اس حوالہ سے ترکی کا بھی جائزہ لیاجارہا تھا لیکن شام میں اس کی کارروائی کے پیش نظر اسے اس عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔ سوئٹزرلینڈ کی حکومت کو 75 ممالک کے کنٹری ایکسٹرنل لنک سے مالی اعداد وشمار موصول ہوئے اور 63 ممالک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا گیا جبکہ 12 ایسے ممالک ہیں جنہوں نے ڈیٹا کی سیکورٹی اور راز داری کی ضروریات کو پورا نہیں کیا۔
تازہ ترین