• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپورٹڈ سامان کی جعلی کلیئرنس،3درآمد کنندگان کا پتہ لگالیا، FBR

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کراچی ریجنل آفس نے 3 درآمد کنندگان کا پتہ لگایا ہے جو مبینہ طور پر غلط اعلان شدہ درآمد کئے گئے سامان کی جعلی کلیئرنس میں ملوث ہیں اور 75 کروڑ روپے کا ٹیکس بچایا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کو بھیجی گئی خصوصی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مخصوص درآمد کنندگان کی جانب سے کسٹمز ڈیوٹی رعایتی نظام کے غلط استعمال کے حوالے سے معتبر معلومات پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کراچی ریجنل آفس نے کراچی اور ملتان کی اسٹیل ملزز اور حیدرآباد کےدرآمد کنند کے امپورٹ اعداد و شمار حاصل کرلئے۔ اعداد و شمار کی جانچ پڑتال سے انکشاف ہوا کہ یہ درآمد کنندگان مختلف گاڑیوں کے اجزاء اور اسمبلیوں کی امپورٹر کم مینوفیکچررز کیلئے کسٹمز ڈیوٹی کنسیشن کے غلط استعمال میں ملوث ہیں۔
تازہ ترین