• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر 5ڈاکٹروں سمیت 37ملازمین کو شوکاز

ملتان( سٹاف رپورٹر )محکمہ صحت حکام ملتان نے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر 5ڈاکٹروں سمیت 37ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں،ان سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد کی ڈاکٹر سدرہ شفیق،ڈاکٹر امیر بشیر،ڈاکٹر شوکت علی ملک،ڈاکٹر سعدیہ بانو،بنیادی مرکز صحت مظفر آباد کی ڈاکٹر ماریہ طالب،مختلف ہسپتالوں و مراکز صحت کے ملازمین اکائونٹس اسسٹنٹ اشتیاق حسین،تھیٹر ٹیکنیشن رقیہ پروین،سینئر کمپیوٹر آپریٹر خرم حیات،چارج نرس روبینہ عباس،ثناء تسلیم،ویکسی نیٹرز محمد کریم، جعفر رضا گردیزی،رئیس الحسن،ڈسپنسر محمد امتیاز،لیڈی ہیلتھ سپروائزر عاتکہ حمید،لیڈی ہیلتھ وزیٹرز سمیرا عتیق،ام کلثوم شاہ،شمائلہ مجید، سینٹری انسپکٹر راشد علی،فضل الرحمنٰ،محمد عمران اسلم،سینٹری ورکر محمد علی،سکیورٹی گارڈز محمد اشفاق،محمد یونس،محمد جابر،چوکیدار محمد رمضان،ڈرائیور محمد عمران،معظم عالم،سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر امیر حمزہ،میڈیکل ٹیکنیشن محمد اسماعیل،سی ڈی سی سپروائزر جعفر عزیز،نائب قاصد عثمان علی،عبدالرشید،مڈوائف عشرت فاطمہ،حمیدہ انجم،کوثر پروین،چندا مریم کو ذاتی شنوائی کے لئے بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین