• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس چوری کے الزام میں میٹر اتارنےپر صارفین مشتعل،ٹیم کا گھیراؤ ،مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس چوری کے الزام میں گیس میٹر اتارنےپر صارفین مشتعل ہو گئے اور محکمہ سوئی گیس ٹیم کا گھیراؤ کرلیا، شہریوں نےمظاہرہ کرتے ہوئے وہاڑی روڈ بلاک کردیا، پولیس کی جانب سے صارفین کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا، صارفین کے مطابق ان کے علاقے عرفات کالونی محلہ ڈھال والا اور لوہار کالونی میں گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ روز سوئی گیس عملے نے مختلف گھروں کے گیس میٹر اتارنا شروع کردئیے ، صارفین کے پوچھنے پر انہیں بتایا گیا کہ گیس چوری کرنے والے صارفین کے میٹر اتارئے گئے ہیں، جس پر انہیں بتایا گیا کہ وہکسی قسم کا نوٹس دیئے بغیر میٹر نہیں اتار سکتے، اس دوران صارفین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا،جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، موقع پر موجود پولیس افسر نے صارفین کو کہا کہ وہ ان ملازمین کے ساتھ سوئی گیس دفتر چلے جائیں تاکہ وہ ان کا مسئلہ حل کردیں، جس پر صارفین نے احتجاج ختم کردیا، ذرائع کے مطابق بعدازاں سوئی گیس ٹیم نے ان صارفین کے میٹر دوبارہ نصب کردئیے۔
تازہ ترین