• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جےٹی کااسلامک یونیورسٹی میں کارکن کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں جمعیت کے کارکن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورطفیل الرحمٰن کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جبکہ اسلامیہ کالج مسجد سے خیبر میڈیکل کالج تک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت قائمقام ناظم شفیق الرحمٰن نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم کیمپس نے کہا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں لسانی و قوم پرست تنظیمیں اسلامی جمعیت طلبہ کے پرامن تعلیمی پروگرمات کو نشانہ بنا کر تعلیمی اداروں کا پرامن ماحول خراب کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو 48گھنٹوں میں گرفتا ر کیا جائے بصورت جمعیت اپنا لائحہ عمل طے کرے گی اور کسی بھی انتہائی اقدام کی ذمہ دار اسلام آباد پولیس اوروفاقی حکومت ہوں گی۔
تازہ ترین