• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء کے ریمانڈ میں 21 دسمبر تک توسیع


انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی۔

انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت جج شاکر حسن نے کی۔

رانا ثناء اللّٰہ کو سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

ڈی ایس پی جوڈیشل نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثناء اللّٰہ کو سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیئے: رانا ثنا کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی منظوری

عدالت نے نون لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 دسمبر تک تو سیع کر دی۔

خصوصی عدالت نے جیل حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت بھی ملتوی کر دی۔

تازہ ترین