• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔

رانا ثناء کی درخواست ضمانت مسترد


انسداد منشیات لاہور کی عدالت کے جج شاکر حسن نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

رانا ثناء اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے نشاندہی کی کہ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز نے رانا ثناء اللہ کے موقف کو درست ثابت کر دیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے۔

وکیل نے بتایا کہ اسی مقدمے کے دیگر 5 ملزمان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، جس پر اے این ایف کے وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور نقطہ اٹھایا کہ سیف سٹی کی صرف ایک تصویر کو بنیاد بنا کر داد رسی نہیں کرائی جاسکتی۔

اے این ایف کے وکیل نے بتایا کہ رانا ثنااللہ نے حقائق کو چھپایا اور پرانے جواز پر نئی درخواست دائر کر دی ، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

تازہ ترین