• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ کا چوتھا دن بھی بارش کی نذر ہوگیا، چار دن کے کھیل میں اب تک مجموعی طور پر 91 اعشاریہ 5 اوورز کا کھیل ہوا جبکہ سری لنکا کی پہلی اننگز بھی مکمل نہیں ہوسکی ہے۔

گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے آج پورے دن ایک بال بھی پھینکی نہ جاسکی اور امپائرز نے کھانے کے وقفے سے قبل ہی کھیل ختم ہونے کا اعلان کردیا۔

اس طرح پنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب ہے کیونکہ چار دن کے کھیل میں سری لنکا کی ایک اننگز بھی مکمل نہ ہوسکی۔

مہمان ٹیم نے چھ وکٹ پر 282 رنز بنائے ہیں، دھنن جایا ڈی سلوا 87 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے دو، دو جبکہ عثمان شنواری اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کا کل آخری روز ہے، دونوں ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

تازہ ترین