• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’رینجرز شکریہ جناح‘: فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب

’رینجرزشکریہ جناح‘: فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری ٹرافی دیتے ہوئے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے ’’رینجرزشکریہ جناح‘‘ کی مناسبت سے فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے۔

’رینجرزشکریہ جناح‘: فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب
ایونٹ کا فائنل میچ اعظم اسپورٹس فٹبال کلب اور خیبر مسلم فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

ایونٹ کا فائنل میچ اعظم اسپورٹس فٹبال کلب اور خیبر مسلم فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ 2-2 گول سے برا بر رہا۔ لیگ کی بنیاد پر اعظم اسپورٹس فٹبال کلب کی ٹیم پہلی، خیبرمسلم فٹبال کلب دوسری جبکہ تاج مسلم نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

’رینجرزشکریہ جناح‘: فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری ٹرافی دیتے ہوئے۔

بعد ازاں ڈرگ روڈ فٹبال ایسوسی ایشن کلب میں اختتامی تقریب کے انعقاد کے موقع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کھلاڑیوں کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کے ساتھ ساتھ رینجرز کے اعلیٰ افسران اور شائقین کی بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا۔

’رینجرزشکریہ جناح‘: فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب
"رینجرز شکریہ جناح" کے حوالے سے فائنل میچوں کے دوران دی جانے والی ٹرافیوں کی مزار قائد پر تقریبِ رونمائی ہوئی۔

رینجر زشوٹنگ کلب میں ائیر رائفل، ائیر پسٹل اور نائن ایم ایم پسٹل شوٹنگ کے دلچسپ مقابلے ہوئے جبکہ سپر تھری شکریہ جناح سیریزکرکٹ میچ اور باکسنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

’رینجرزشکریہ جناح‘: فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب
"رینجرز شکریہ جناح" کے حوالے سے فائنل میچوں کے دوران دی جانے والی ٹرافیوں کی مزار قائد پر تقریبِ رونمائی ہوئی۔

اسکول کے طالبہ و طالبات کے لیے رینجرز کی جانب سے قائد اعظم کی زندگی پرمبنی فلم ’جناح‘ بھی دکھائی گئی۔

اس سے پہلے "رینجرز شکریہ جناح" کے حوالے سے مزار قائد پر فائنل میچوں کے دوران دی جانے والی ٹرافیوں کی تقریبِ رونمائی ہوئی، جس میں کھلاڑیوں، اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین