آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بی پی ایل: چٹوگرام چیلنجرز نے رنگپور رینجرز کو 6 وکٹ سے ہرادیا

بی پی ایل: چٹوگرام چیلنجرز نے رنگپور رینجرز کو 6 وکٹ سے ہرادیا


بنگلادیش پریمیئرلیگ میں چٹوگرام چیلنجرزنے رنگپوررینجرزکو6 وکٹ سے ہرادیا۔ محمد نعیم نے 78 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

بی پی ایل کے تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست نشرکیے جارہے ہیں۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں رنگپور رینجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 157 رنزبنائے۔

محمد نعیم نے 54 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد نبی نے 21 رنز اسکور کیے۔

چٹوگرام چیلنجرزکے کیسرک ولیمزنے دوکھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

جواب میں چٹوگرام چیلنجرز نے ہدف 19ویں اوورمیں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

چیڈوک والٹن نے 50 جبکہ اُمرالقیس نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ اویشکا فرنانڈو نے 37 رنزبنائے۔

رنگپوررینجرزکے لیوس گریگوری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید