• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہوار کے موقع پر ایک سے زیادہ فلمیں ریلیز کی جا سکتی ہیں، سلمان خان

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ ادا کار سلمان خان نے کہاہے کہ تہوار کے موقع پر ایک سے زیادہ فلمیں ریلیز کی جا سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عید پر سلمان اپنی فلم ’رادھے‘ کا اعلان کر ہی چکے ہیں تاہم اکشے کمار کی فلم ’لکشمی بم‘ کا بھی اگلی عید پر ریلیز ہونے کا امکان ہے۔جب بولی وڈ کے دبنگ خان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے انتہائی سادہ انداز میں کہا کہ ہر تہوار سب کے لیے ہے کوئی بھی اپنی فلم ریلیز کر سکتا ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ اگر کسی تہوار کے موقع پر بھائی جان آ رہے ہوں تو کسی اور کے لیے جگہ ہی کہاں بچتی ہے۔اس سے پہلے بھی بڑے اسٹارز کی فلموں کا ٹکراؤ ہوتے ہوتے بچا کیونکہ کوئی بھی گھاٹے کا سودا کرنے سے کتراتا ہے۔

تازہ ترین