• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں فوجی ہیلی کاپٹرگر کر تباہ‘ 2 پائلٹ ہلاک

ماسکو (نیوزڈیسک) روس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی 28 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کا ہیلی کاپٹر کورنوفسک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر نے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی کہ کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ کو مل گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں گولہ بارود نہیں تھا۔
تازہ ترین