• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز 17 دسمبر سے کرے گی

لندن (آئی این پی)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز 17 دسمبر کو دو روزہ ٹور میچ سے کریگی، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلش ٹیم اپنے دورہ کے دوران پروٹیز کے خلاف چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے علاوہ چار ٹور میچز بھی کھیلے گی۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک سنچورین، دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2020ء کو کیپ ٹاؤن، تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک پورٹ الزبتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم دو ٹور میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو کیپ ٹاؤن ، دوسرا 7 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 14 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، پہلے دونوں میچز نائٹ ہونگے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین