• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری، خونخوار کتے نے سات سالہ معصوم بچے کو چہرے پر کاٹ لیا

ڈگری (نامہ نگار) میرواہ گورچانی کے قریب یونین کونسل بادشاہ کے گوٹھ غلام محمد لغاری میں خونخوار کتے نے سات سالہ معصوم بچے صمد ولد زاہد خاصخیلی کو چہرے پر کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔ ورثاء کے مطابق معصوم بچے کو کتے کے کاٹے کا انجیکشن لگانے کے لئے فوری طور پر دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی لایا گیا۔ بعد ازاں بچے کو فوری طور پر حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔ دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی کے انچارج ڈاکٹر شریف راٹھور نے بتایا کہ سات سالہ بچے صمد کو ہم نے فوری انجیکشن تو لگا دیا ہے۔ کتے نے بچے کے چہرے پر کاٹا ہے۔ اس لئے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین