• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ریونیو اور ایکسائز کے درجنوں افسران کے خلاف 15 مقدمات درج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون نے اراضی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن میں دھوکہ دہی اور گھپلوں کے الزام میں محکمہ ریونیو اور محکمہ ایکسائز کے درجنوں افسران و آفیشلز کے خلاف 15 کیسز کا اندراج کر لیا ہے،سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون ضمیر عباسی نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن کمیٹی ون میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق اے سی ای ای زون نے مجرمانہ اقدام کے ذریعے زمین اور گاڑیوں کے اندراج میں دھوکہ دہی کے الزام میں محکمہ ریونیو اور ایکسائز کے کئی افسران و آفیشلز کے خلاف 15 کیسز رجسٹرڈ کرکے ایف آئی آر درج کر لی ہے، ڈی ڈی ایسٹ زون کے مطابق 211 ایکڑ رقبے پر مشتمل سرکاری اراضی پر قبضہ کر لیا گیا تھا جبکہ جعلی نیلامی کے کاغذات کی بنیاد پر 15 گاڑیاں غیر قانونی طور پر رجسٹرڈ کی گئی تھیں، اس ضمن میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ملزم محمد جمیل کو گرفتار کیا گیا ، جبکہ ایک گاڑی رجسٹریشن نمبر 7870 ٹیوٹا سرف 2016ءبرآمد کی گئی۔

تازہ ترین