• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیر احمد ملک کراچی بار کے صدر، جی ایم کورائی جنرل سیکریٹری منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2020میں منیر احمد ملک کراچی بار کے صدر منتخب ہوگئے،جبکہ نائب صدر کی نشست پر عبدالقدیر مہر کامیاب ہوگئے۔ جی ایم کورائی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے،جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر ندیم منگی کامیاب ہوگئے،محترمہ شانتی دیوی خازن منتخب ہوگئیں، لائبریرین کی نشست پر امرت کامیاب ہوگئے ، دریں اثنا کراچی بار 2019کے صدر نعیم قریشی، جنرل سیکریٹری عامر سلیم ،ترجمان اسلم خٹک ودیگر اراکین نے کراچی بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی و اراکین مینیجنگ کمیٹی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تازہ ترین