نارووال(صباح نیوز)نیب نے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف تحقیقات میں تیز کر دی، نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مار کر سپورٹس سٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے سپورٹس سٹی نارووال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تعمیرات کے معیار کا جائزہ لیا، تعمیرات نامکمل پائی گئیں۔