• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آصف زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میں طبی معائنہ

آصف زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میں طبی معائنہ 


کراچی(این این آئی)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ہفتہ کوطبی معائنے کے لیے کراچی کے نجی اسپتال پہنچ گئے۔کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا، اس موقع پر ضروری میڈیکل ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔ذرائع کے مطابق قبل ازیں سابق صدر کامیڈیکل بورڈ کے ارکان نے بلاول ہائوس میں معائنہ کیا تھا۔بلاول ہائوس کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے دن کے زیادہ تروقت آرام کیا۔

تازہ ترین