• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 10کروڑ کی 8 سکیموں کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں۔تمام ترقیاتی سکیموں پر جلد کام کا آغاز کیا جائے۔ترقیاتی سکیموں کے معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔کام ادھورا چھوڑنے یا غیر معیا ری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کریں۔زیر التواء ترقیاتی کاموں کی تکمیل اولین ایجنڈا ہے۔یہ بات کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکی۔ڈائر یکڑ ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی موجود تھے۔اجلاس میں 10 کروڑ روپے کی 8 سکیموں کی منظوری دی گئی جن میں ممتاز آباد کالونی سٹریٹ،زینب کالج روڈ،مصطفی سٹریٹ یو سی 42, شیخ کالونی سٹریٹ یوسی 43,44, منور سٹریٹ کنال روڈ،پیر کالونی سٹریٹ،گلزیب کالونی سٹریٹ،مدینہ کالونی سٹریٹ، بخاری کالونی سٹریٹ،نیو جناح سکول سٹریٹ،لنک سٹیڈیم روڈ،سلطان نگر مین سٹریٹ،سخیرہ ٹریڈرز مین سٹریٹ اور لنک روڈ شامل ہیں۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین