پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے آرمی برن ہال کالج برائے گرلز کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے، کالج پرنسپل بریگیڈیئر محمد حنیف نے ان کا استقبال کیا۔وائس چانسلر نے جامعہ پشاور کے ساتھ کالج کی شناخت اور الحاق کو صوبے کے کلیدی تعلیمی ادارہ کے طور پر برقرار رکھنے کی روایت پر کالج کی طالبات کیلئے ایک فخر قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ کالج کی طالبات تعلیمی میدان میں کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ وائس چانسلر نے کالج کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے ۔