• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپر کی ٹکرسے کھمبا گرگیا، متعلقہ علاقوں کو سپلائی معطل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کی صبح ایوب اسٹیڈیم کے گیٹ کے قریب اسپنی روڈکوجانے والے راستے میں ایک ڈمپر کی ٹکرسے 11KVجناح فیڈرکاایک کھمباگرگیا جس کے باعث اس فیڈر سے منسلک متعلقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کیسکوکےفنی عملے نےہفتہ کی شام سات بجکر بیس منٹ پر مذکورہ کھمبے کی مرمت وبحالی کاکام مکمل کرکے متعلقہ فیڈرسے منسلک بجلی بحال کردی۔
تازہ ترین