آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اپنا اختیار خود استعمال کرنا چاہتے ہیں، پرویز خٹک

نہیں چاہتے کہ اسمبلی کا اختیار عدالتوں میں جائے، پرویز خان خٹک


وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرریوں سمیت قانون سازی سے متعلق اپوزیشن کی مشاورت سے فیصلہ ہو جائے گا، اپنا اختیار خود استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

نوشہرہ کے علاقے وزیر آباد میں سوئی گیس افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب اور جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن سمیت اہم قانون سازی سے متعلق اپوزیشن سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اسمبلی کا اختیار عدالتوں میں جائے ہم اپنا اختیار خود استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ معلوم نہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس کونسی دوائی ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ اس مہینے حکومت ختم ہوجائے گی یہ ناممکن بات ہے کہ کوئی بھی آکر حکومت گرادے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کچھ دنوں میں پتہ لگ جائے گا کہ ان کے اپنے ہی ممبران ان سے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید