• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابد علی نے یادگار سنچری بیٹی کے نام کردی


آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستانی اوپنر عابد علی نے اپنی اننگز بیٹی کے نام کردی۔

عابد علی نے روالپنڈی ٹیسٹ میچ کے اختتام پر اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں، کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اننگز کے دوران کوشش کرتا رہا، جس میں کامیاب رہا، تاریخ کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔

پاکستانی اوپنر نے سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بنائی گئی سنچری کے بارے میں کہا کہ میں یہ سنچری اپنی بیٹی کے نام کرتا ہوں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے عابد علی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر بھی سنچری بناڈالی۔

32 سالہ اوپنر نے رواں برس آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچ میں سنچری اسکور کی تھی آج انہوں نے سری لنکا کے خلاف ہوم گراونڈ پر شاندار اننگز کھیلی۔

تازہ ترین