• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ملازمین اتحاد کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ملازمین اتحاد نے تمام عہدوں بشمول مجلس عاملہ کی نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔چیف الیکشن آفیسرمحمد سلیم عابد کی جانب سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق کامیاب ہونے والوں میں صدر کے لئے محمد فرحان خان نے پیپلز یونائیٹڈ ایمپلائز کے زاہد حسین بلوچ کے547 اور انصاف پسند گروپ کے ارشد معین خان کے452 ووٹ کے مقابلے میں 800ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدر کیلئے ملازمین اتحاد کے سفیر محمداورکامران انعام بالترتیب 748اور734ووٹ لیکر پہلے نمبر پرجبکہ انصاف پسند گروپ کے رئیس الحسن 471اور فضل کریم464 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور پیپلز یونائیٹڈ ایمپلائز کے امیر بخش خاصخیلی442 اور طارق عباس 457ووٹ لیکر تیسرے نمبر پررہے۔جنرل سیکریٹری کی نشست کے لئے ملازمین اتحاد کے عبید اللہ خان نے734 جبکہ انصاف پسند گروپ کے محمد شاہد نے 476اورپیپلز یونائیٹڈ کے واجد ملک نے 453 ووٹ حاصل کئے ۔جوائنٹ سیکریٹری کی دونشستوں پرمحمد شفیق 737اور راجہ محسن اشفاق بھٹی734 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میںسعید احمد نے 468 ،محمد علی نے 467 ،دیدارحسین نے 457 اور بشریٰ رضا نے 450ووٹ حاصل کئے۔سیکریٹری نشرواشاعت کی نشست کے لئے سید وقار علی نے734 ووٹ جبکہ ان کے مقابلے میںافتخار احمد نے 472 ووٹ اور شفیع محمد نے 444 ووٹ حاصل کئے۔ فنانس سیکریٹری کے لئے احتشام الرحمن صدیقی نے736 ووٹ جبکہ ان کے مقابلے میں محمد کامران نے 472 اوراکرم مسیح نے 441 ووٹ حاصل کئے۔ مجلس عاملہ کے لئے کامیاب ہونے والوں میںامجد علی،احمد نواز،محمد صفدر،عبید الرحمن ،زاہد اقبال،امجد مسیح ،محمد اسلام،محمد سلیم اور عمر قریشی شامل ہیں۔دریں اثناءچیف الیکشن آفیسرمحمد سلیم عابد نے کہا کہ ہم جامعہ کراچی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مکمل تعاون پر ان کے بیحد مشکور ہیں جن کے تعاون سے پر سکون ماحول میں الیکشن کا انعقاد ممکن ہوا۔واضح رہے کہ الیکشن میں سات گروپوں نے حصہ لیا جس میں ملازمین اتحاد ،انصاف پسند،پیپلز یونائیٹڈ ایمپلائز، مور، قائد عوام پینل،جنرل ورکرز اتحاد اورانصاف تحریک پینل شامل ہیں۔

تازہ ترین