• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اسپتال کا واقعہ حکومت کیلئے شرمناک ہے، پی ایم اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر نے لاہور کے پی آئی سی ہسپتال میں بد ترین واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔ پی ایم اے کے جاری کردہ ا علامیے کے مطابق اس افسوسناک واقع میں ہسپتال میں داخل چار مریض انتقال کر گئے۔ اس دوران ہسپتال میں موجود دل کے مریض سخت پریشانی اور اذیت میں مبتلا رہے۔لاقانونیت کا یہ واقعہ حکومت کے لئے انتہائی شرمناک ہے ۔ ہم عرصہ دراز سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی سیکورٹی کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں ۔لیکن حکمرانوں کو کچھ سُنائی نہیں دیتا ۔ پی ایم اے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکےگرفتار کیا جائے۔

تازہ ترین