• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف شعبہ خواتین میں تقرری کی خواہشمند کارکنوں کے نام طلب

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے شعبہ خواتین کی تقرریوں کیلئے خواہشمند خواتین سے نام طلب کر لئے ہیں۔ مرکزی نائب صدرو منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 22سالہ جدوجہد میں خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا، دھرنوں اور لاک ڈائون سے لیکر جلسوں وغیرہ میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین نے بھی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی بہبود تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی طرح آنے والے بلدیاتی انتخابات اور حکومتی عہدوں پر بھی قربانیاں دینے والی خواتین کو سامنے لایا جائیگا تاکہ وہ ملک و قوم کی عملی خدمت کرسکیں۔
تازہ ترین