• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کیخلاف گھر گھر تین روزہ پولیو مہم آج شروع ہوگی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلع میں پولیو کیخلاف گھر گھر تین روزہ پولیو مہم آج 16 دسمبر(پیر)سے شروع ہوگی۔اور 18 دسمبر تک جاری رہے گی۔تین روزہ پولیو مہم ختم ہونے کے بعد دو روز فالو اپ جاری رہے گا۔فالو اپ کے دوران ان بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔جو تین روزہ پولیو مہم میں قطرے نہ پی سکے ہوں۔پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 9 لاکھ 491 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔جس کے لئے محکمہ صحت نے2271 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔423 ایریا انچارج اور 135 میڈیکل آفیسرز پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔
تازہ ترین