• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کے شعبہ انٹرنل آڈٹ کے معطل افسروں کی معطلی کی مدت میں مزید 3ماہ کی توسیع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے شعبہ انٹرنل آڈٹ کے معطل افسروں کی معطلی کی مدت میں مزید 3ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق توسیع پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کے احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے۔انٹرنل آڈٹ کے معطل افسروں کی معطلی کو 4ماہ سے زائد ہو گئے ہیں۔ان افسروں نے بحالی کیلئے مجازاٹھارٹی کو درخواست دی تھی۔پیپکو اتھارٹی نے معطل افسروں کی بحالی کے بجائے نئی تحقیقاتی ،انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
تازہ ترین