آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

’لوگوں کا ٹیلنٹ دیکھیں، جسمانی صفات نہیں‘ ، مہوش حیات

رواں سال ایشیاء کی پُرکشش ترین خواتین کی ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ بنانے والی مہوش حیات کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اُن کے ٹیلنٹ پر پرکھیں نا کہ جسمانی صفات پر۔

سوشل میڈیا صارفین مہوش حیات کے مذکورہ فہرست میں جگہ بنانے پر انہیں مبارکباد کے پیغام دے رہے تھے اور خوشی کا اظہار بھی کر رہے تھے تاہم مہوش حیات کے رد عمل سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اس فہرست میں اپنی جگہ بنانے پر زیادہ خوش نہیں ہیں ۔

یہ بھی دیکھئے :اداکارہ مہوش حیات وزیراعظم بننے کی خواہشمند


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے لکھا کہ’ انہیں بہت سے پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں انہیں مبارکباد دی گئی تاہم وہ خوش نہیں ہیں ۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے خوش ہونا چاہیے کہ میں ایشیا ءکی پرکشش خواتین کا حصہ بنی اور ایمانداری سے 10 سال قبل میں پہلی پاکستانی خاتون تھی جو اس فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئی تھی۔‘

یہ بھی پڑھیے: ملک میں ہو کیا رہا ہے؟ مہوش حیات کا سوال

اداکارہ نے لکھا کہ ’ایک دوسرے سے موازنہ کرکے تعریف کرنا ٹھیک نہیں، اب لوگوں کو ان کے ٹیلنٹ، کام اور ان کے مزاج پر پرکھنا چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ وقت تبدیل ہورہا ہے اور اس قسم کی فہرستوں کو ماضی میں ہی چھوڑ دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایشیاء کی 50 پر کشش خواتین کی فہرست میں 4 پاکستانی اداکارائیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں جن میں ماہرہ اور مہوش حیات ٹاپ ٹین میں شامل تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید