آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ملکہ برطانیہ کو سوشل میڈیا مینیجر کی تلاش


ملکہ برطانیہ نے سوشل میڈیا مینیجر کی آسامی کے لیے باصلاحیت نوجوان کو تلاش کرنا شروع کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ان دنوں سوشل میڈیا کے ایسے ماہر کی ضرورت ہے جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اُن کے فالوورز کو بڑھا سکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملازمت حاصل کرنے والے شخص کو ہفتے میں پانچ روز اور 8 گھنٹے کام کرنا ہوگا جس کے عوض اُسے 45 سے 50 ہزار پاؤنڈ ماہانہ تنخواہ دی جائے گی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 92 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواہش مند افراد 24 دسمبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جس کے بعد جنوری 2020 میں انہیں شاہی محل میں انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 41 لاکھ کے قریب ہے جبکہ انسٹاگرام اور فیس بُک پر بھی انہیں بے شمار لوگ فالو کرتے ہیں۔


اگر آپ اچھے انداز سے بولنے اور نئے نئے آئیڈیاز سوچتےاور سوشل میڈیا کی تکنیکی مہارت رکھتے ہیں تو آپ بھی ملکہ برطانیہ کے پاس ملازمت کرسکتے ہیں جو یقینی طور پر مستقبل کے لیے شاندار ہوگی۔

خاص رپورٹ سے مزید