• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ، دم گھٹنے سے نوبیاہتا جوڑا جاں بحق

مانسہرہ میں گز شتہ شب شادی کی شہنائیوں سے گونجے والا گھر ماتم کدہ بن گیا، کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث نوبیاہتا جوڑا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ کے محلہ ٹینکی موڑ  کے نوجوان شاہد کی گزشتہ شب شادی تھی، ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق شدید سردی میں رات کو بارات گھر پہنچی تو دولہا دلہن گیس ہیٹر جلا کر سو گئے، رات کو کمرے میں گیس بھرجانے سے دونوں کا دم گھٹ گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق کنگ عبداللّٰہ اسپتال میں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔

تازہ ترین