• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ساری دنیا نے متنازع بھارتی قانون مسترد کردیا، شاہ محمود

پاکستان اور ساری دنیا نے متنازع بھارتی قانون مسترد کردیا، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت ساری دنیا نے بھارت کے متنازع شہریت قانون کو مسترد کردیا ہے۔

قوی اسمبلی سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی پانچ ریاستوں نے خود واضح کردیا ہے کہ وہ نریندر مودی حکومت کے اس متنازع قانون کا اطلاق نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بھی کہہ رہے ہیں کہ بھارت کا شہریت کا قانون امتیازی نوعیت کا ہے، جو قبول نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارتی شہروں میں ہونے والا احتجاج ’ہندوتوا‘ سوچ کے خلاف بھارتی عوام کا رد عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف دارالحکومت دہلی میں ہی نہیں بلکہ کئی بھارتی شہروں میں احتجاج برپا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کا یہ متنازع قانون بھارت کو تقسیم کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں متنازع قانون کے خلاف پرامن مظاہرین پر تشدد کیا جا رہا ہے، وہاں خون خرابہ شروع ہوچکا، کئی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، کئی معصوم لوگ زخمی ہیں۔

تازہ ترین