• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت و پولیس سے خوفزدہ نہیں، طالبات جامعہ ملیہ دلی

بھارتی حکومت و پولیس سے خوفزدہ نہیں، طالبات جامعہ ملیہ دلی


نئی دلی میں پولیس تشدد کا مقابلہ کرنے والی بہادر طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت اور پولیس سمیت کسی کا بھی خوف نہیں ہے۔

بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی قانون بننے کے بعد جہاں ایک طرف ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج شروع ہوا ہے وہیں بھارتی پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نئی دلی کی جامعہ ملیہ کے گرلز ہاسٹل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کچھ طالبات اپنے ساتھی طالب علم کو پولیس کے تشدد سے بچاتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور پولیس کو نوجوان پر تشدد کرنے سے روک بھی رہی ہیں۔

نئی دلی کی جامعہ ملیہ کے گرلز ہاسٹل میں ساتھی طالب علم کو پولیس اہل کاروں سے بچانے والی طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت، پولیس اور کسی اور کا کوئی خوف نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں طالبات نے کہا کہ پہلے یہ سب کچھ کشمیر میں کیا گیا، تب ہم خاموش رہے، پھر بابری مسجد کا فیصلہ آیا، جس کے باعث ہم عدلیہ پر اپنا اعتماد کھو بیٹھے۔

طالبات نے کہا کہ اب شہریت ترمیمی قانون کا معاملہ سامنے آگیا، ہمیں یقین ہے کہ اب یہ لوگ سارے بھارت کو نشانہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی کی جامع ملیہ اسلامیہ، اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بعد بھارت کے مختلف تعلیمی اداروں میں متنازع قانون کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین