• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اسد قیصر


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تعلیم ہمارے ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسپیکر قومی اسمبلی نے علم سمٹ 2020 اور علم پاسبل کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنا ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آئین کا آرٹیکل 25 اے 5 سے 16 سال کے تمام بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک بہتر پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، جہاں ہر بچہ اسکول جائے۔

بعد ازاں سالانہ علمی کانفرنس 2020 کے شرکاء سے خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے پڑھے لکھے نوجوانوں پر مشتمل ایجوکیشن آرمی بنانے کی تجویز دی۔

انہوں نے اس موقع پر سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید بچوں کو بھی یاد کیا۔

تازہ ترین