• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو ملتان میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے 3ملزمان گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہو نے والے ملزمان ناکے پر پولیس نے پکڑ لئے جن سے ڈکیتی کی رقم بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ملزمان طارق ،بلال ،علی شان نے نیو ملتان میں ایک گھر میں اسلحہ کے زور پر ڈٖکیتی کی وردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ ہیڈ ڈمری پر پولیس ناکے پر مشکوک جان کر تلاشی لی گئی تو ان سے اڑھائی لاکھ سے زائد رقم بر آمد ہو ئی۔ ملزمان نے تفتیش میں بتایا کہ انہوں نے یہ رقم گھر میں واردات سے ھاصل کی ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان شجاعباد کے رہا ئشی ہیں جن پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین